• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف نے کشمیریوں کے درد پر نظم ٹوئٹ کردی

Khawaja Asif Tweeted The Poem On Kashmirs Pain

وزیر خارجہ خواجہ آصف کہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کے کیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ بھارت کے ساتھ مذاکرات میں کشمیر ہمیشہ پاکستان کی ترجیح رہا ہے اور رہے گا۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر وزیر خارجہ خواجہ آصف کشمیریوں کے درد پر ایک شاعر کی نظم شیئر کی، نظم میں کہا گیا ہے کہ
یہ کون سخی ہیں
‏جن کے لہوکی
‏اشرفیاں، چھن چھن، چھن چھن،
‏دھرتی کے پیہم پیاسے
‏کشکول میں ڈھلتی جاتی ہیں
‏کشکول کو بھرتی ہیں
‏یہ کون جواں ہیں ارضِ کشمیر
‏یہ لکھ لُٹ
‏جن کے جسموں کی
‏بھرپور جوانی کا کندن
‏یوں خاک میں ریزہ ریزہ ہے
‏یوں کوچہ کوچہ بکھرا ہے

ایک موقع پر وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جلد حل کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین