• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پنجاب کا میٹرک طالب علموں کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

Government Announces Laptops To Students Of Punjab

حکومت پنجاب نے 2017ء میں میٹرک کا امتحان پاس کرنے والے طلبہ کو 25 نومبر کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا ہے، پہلے مرحلے میں 96 فیصد یا اس سے زائد نمبر لینے والے طلبہ کو لیپ ٹاپ ملیں گے۔

لاہور تعلیمی بورڈ کی سیکرٹری ریحانہ الیاس نے جیونیوزکو بتایا کہ 2017میں میٹرک پاس طلبہ کو مرحلہ وار لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے، پہلے مرحلے میں 1060 یا اس سے زائد نمبر لینے والے ضلع لاہور کے طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب 25 نومبر کو ایوان اقبال میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے، لاہور بورڈ ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے لیپ ٹاپ اسکیم کے آغاز پر 70 فیصد نمبروں پر لیپ ٹاپ دیئے تھے۔ اس کےبعد 90 فیصد اوراب 96 فیصد نمبروں پر لیپ ٹاپ دیئے جا رہے ہیں۔

 

تازہ ترین