• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Ashes Fight Will Begin Tomorrow With Burden Burgh Test

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا آغاز کل سے برسبین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے لئے بری خبر یہ ہے کہ اس کے نائپ کپتان اور اوپنر ڈیوڈ وارنر کی انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ گردن میں تکلیف کے باعث برسبین ٹیسٹ میں ان کی شمولیت کے امکانات کم ہیں ۔

ڈیوڈ وارنر کی جگہ گلین میکسویل فائنل الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب انگلش ٹیم جو روٹ کی قیادت میں کنگروز کو زیر کرنے کے لئے پر امید ہے ۔

سابق انگلش کپتان السٹر کک نے آسٹریلوی بولرز کی جانب سے تند و تیز بیانات پر کہاکہ کھلاڑیوں کو کینگروز کی دھمکیوں کو بھلا کر صرف کرکٹ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین