• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈونچر کی شوقین سعودی خاتون سرفنگ کرنے نکل پڑیں

سعودی عرب میں جدہ سمیت مختلف مقامات پر موسلا دھار بارش کے بعد جہاں سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں وہیں اس موقع پر کچھ منچلے نوجوان بارش کے اس موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے نت نئے ایڈونچر کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ایسا ہی ایک منظر جدہ میں دیکھنے کو ملا جہاں ایڈونچر کی شوقین ایک سعودی خاتون عبایا پہنے سڑک پر نکل آئیں اور گاڑی کے پیچھے رسی باندھ کر پانی اور کیچڑسے بھرے راستوں پر سرفنگ کے مزے لینے لگیں۔

یہ دلچسپ ویڈیو وائرل ہوتے ہی شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

 

تازہ ترین