• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کاپی ایچ ایف کیخلاف نیب جانیکا اعلان

Kpk Hockey Association Will Get Nab Against Pakistan Hockey Federation

خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے خلاف قومی احتساب بیورو جانے کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید ظاہرشاہ نے الزام عائد کیاکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن میں مالی بے ضابطگیاں عروج پر ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید ظاہرشاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو پچھلے دوسالوں میں تقریباً46 کروڑ روپے سے زائد رقم ملی ہے ان میں تقریباً 22 کروڑ روپے کیش نکالا گیا ۔

مالی بے ضابطگیوں کی مثال یہ ہے کہ سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سات اکتوبر 2017 کوصرف اپنے دستخط سے 33لاکھ روپے کاکیش نکالا جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اکاؤنٹس سے دو دستخطوں کے بغیر کیش نہیں نکالا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن نے پشاور ہائی کورٹ میں دس اگست 2017 کو رٹ پٹیشن دائر کی۔عدالت نے پی ایچ ایف سے جواب طلب کیا ،مگر وہ اب تک جواب دینے سے قاصر ہے۔

انہوںٕ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سےپاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں کو برطرف کر نے کا مطالبہ کیا اور فیڈریشن کے خلاف نیب میں درخواست دائرکرنے کا اعلان کیا۔

تازہ ترین