• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعد حریری کا صدر کی درخواست پر استعفیٰ کا فیصلہ تبدیل

لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے صدر مشیل عون کی درخواست پر استعفیٰ کا فیصلہ تبدیل کرلیا ۔

سعد الحریری سے لبنانی صدر نے کہا کہ مزید مشاورت اور غور کرنے کے بعد حتمی فیصلہ کریں تب تک استعفیٰ معطل رہےگا ۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں وزارت اعظمیٰ سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرنے والے لبنانی وزیراعظم نےکہا کہ آج صدرکو استعفیٰ دیا تو انہوں نے کہا اسے عارضی طور پر معطل کردیں،وہ اس حوالے سے مزید غور کے بعد فیصلہ کریں گے ۔

سعد الحریری نے لبنانی صدر سے ملاقات کے بعد یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی اور فوجی پریڈ کا جائزہ بھی لیا ۔

اس موقع پر لبنان کے آرمی چیف نے فوج کو اسرائیلی حملے کی صورت میں تیار رہنے کا حکم دیدیا ہے ۔

تازہ ترین