• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہتک عزت کیس،شہباز شریف کی جلد فیصلے کی درخواست

The Request For The Removal Of The Shahbaz Sharif Case

لاہور کی سیشن عدالت نے عمران خان کے خلاف وزیر اعلی ٰ پنجاب شہبازشریف کے ہتک عزت کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی ہے ، وزیر اعلی ٰ نے کیس کے جلد فیصلے کےلیے بھی درخواست دائرکردی۔

سیشن عدالت میں دائر درخواست میں وزیراعلی شہباز شریف نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائرکررکھا ہے ۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں، کیس کافیصلہ جلد کیا جائے ، قانون کے تحت ہتک عزت کیس کا فیصلہ 90 روز میں ہو جانا چاہیے۔

درخواست میں عدالت سے کیس کی سماعت کی روزانہ بنیادوں پر کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے ۔

عمران خان نے شہباز شریف پر پاناما کیس میں خاموشی اختیار کرنے کے عوض 10 ارب روپے کی پیشکش کا الزام لگایا تھا۔

تازہ ترین