• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقت کے فرعونوں کے مقابل کھڑے ہیں،مصطفیٰ کمال

Stands For Th Every Cruel Mustafa Kemal

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جمہوریت کو خطرہ جمہوری لیڈروں سے ہے ،میں اور میرے ساتھی وقت کے فرعونوں کے مقابل کھڑے ہیں،خاموشی سے ظلم سہنے والے بھی ظالم ہیں۔

پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کےد وران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہر کام آپریشن سے اور لوگوں کو مار کر ٹھیک نہیں ہوگا،کراچی میں آپریشن ہو رہا ہے مگر لوگوں کے بنیادی مسائل حل نہیں ہورہے۔

ان کا کہناتھاکہ اگر عام آدمی کے بنیادی مسائل حل نہیں ہوںگے تواس سے دہشت گردی کو تقویت ملے گی،بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان پر صحیح معنوں میں کام نہیں ہو رہا ہے، یہاں آپریشن نہیں بلکہ گڈگورننس کی ضرورت ہے۔

پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ ریاست چلانے والوں کی ذمہ داری ہے کہ عوام کی دہلیز پر ان کے مسائل حل کئے جائیں ، بلوچستان کے لوگوں کو حکومت چلانے کے عمل میں شامل کئے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے اسکول نہیں جا رہے ہیں، جبکہ غذائی قلت کے باعث ہر سال ساڑھے 3 لاکھ بچے مرجاتے ہیں، جب لوگوں کے بنیادی مسائل حل نہیں ہوںگے تو لوگ دہشت گرد بن جائیں گے،حکمران آج اپنی نااہلی کی و جہ سے کل کے دہشت گرد پیدا کررہے ہیں۔

مصطفی کمال نے کہا کہ ا پنے مسائل کے حل کے لئے لوگوں کو آگے بڑھنا ہوگا،خاموشی سے ظلم سہنے والے ظالم ہیں ،میں اور میرے ساتھی وقت کے فرعونوں کے سامنے ڈٹ کے کھڑے ہو گئے۔

انہوں نے کہاکہ فارق ستار اپنی والدہ کو سامنے لائے روئے وہ سب کچھ کیا جو ایم کیو ایم کا بانی کرتا تھا،ان کو دیکھ کر ایسا لگا جیسے ا لطا ف حسین کاساشے پیک آگیا ہو جمہوریت کو خطر ہ جمہوری لیڈروں سے ہے۔

تازہ ترین