• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ نے حافظ سعید کی نظر بندی ختم کردی

Lhc Dismisses Plea For Hafiz Saeeds Release

لاہور ہائیکورٹ کےنظر ثانی بورڈ نےحافظ سعید کی نظر بندی ختم کردی،عدالتی فیصلے پر حافظ سعید نے کہا ہے کہ بھارت کو منہ کی کھانا پڑی ، ان کی نظر بندی کے خاتمے سے حق کی فتح ہوئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان پر مشتمل3 رکنی نظر ثانی بورڈ نے نظر بندی میں توسیع کی حکومتی درخواست پر سماعت کی۔

حافظ سعید کی جانب سے بتایا گیا کہ عدالت نے ان کے4 ساتھیوں کی نظر بندی ختم کر دی ہے، ان کے خلاف بھی کوئی ثبوت موجود نہیں۔

وفاقی حکومت کے وکیل کاکہناتھا کہ حافظ سعید کے4 ساتھیوں کی نظر بندی ختم ہونے سے امن و امان کے مسائل پیدا ہوئے، اگران کی نظر بندی ختم کی گئی تو عالمی امداد بند ہونے کےساتھ پاکستان کو پابندیوں کابھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

نظر ثانی بورڈنے ناکافی ثبوتوں کی بناء پر حافظ سعید کی نظر بندی میں توسیع کی حکومتی درخواست مسترد کر دی۔

عدالتی فیصلہ سنتے ہی کارکنوں نے پرجوش نعرے بازی کرتے ہوئےحافظ سعید پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

کمرہ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں حافظ سعیدکاکہناتھاکہ کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی،ان کے خلاف ثبوت پیش نہ ہونے سے بھارت کو منہ کی کھانا پڑی ہے،آزاد عدلیہ نے دلیرانہ فیصلہ دیا۔

سماعت کے موقع ہائیکورٹ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئےگئےتھے۔

تازہ ترین