• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف فیض آباد ھرنے کے متاثرین میں شامل

Nawaz Sharif Joins All The Victims Of Faizabad Sit In

سابق وزیراعظم نواز شریف بھی فیض آباد میں مذہبی جماعت کے دھرنے کے متاثرین میں شامل ہو گئے ،ان کے اسکواڈ کو ائرپورٹ جانے کے لئے طویل راستہ اختیار کرنا پڑا۔

اسلام آباد میں ٹریفک پولیس سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مختلف سروس لائنوں سے ڈبل روڈ تک لائی، راولپنڈی میں داخل ہوتے ہی اسکواڈ ڈبل روڈ پر رش میں پھنس گیا ۔

ٹریفک پولیس کی گاڑی سائرن بجاتی ہوئی آگے چلتی رہی ، نواز شریف ایئرپورٹ کے قریب ترین راستوں پر رش کے سبب لمبا راستہ اختیار کرتے ہوئے مری روڈ سے صدر اور وہاں سے کچہری چوک کے راستے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے ۔

تازہ ترین