• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک میں پودوں سے تخلیق کردہ ما ڈل شہر کے اندرسالانہ ٹرین شو کا انعقادکیا گیا ،ٹرین شو اگلے سال15جنوری تک جا ری رہے گا۔

امریکی شہرنیویارک کے ایک ہرے بھرے گارڈن میں لو گوں کی تفریح کیلئے دلکش سالانہ ٹرین شو کا آغاز کیاگیا،26ویں سالانہ شو کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں مشہور عما رتوں کے پست قامت ما ڈلز کو پودوں سے تخلیق کرکے نمایاں کیا گیاہے۔

اس شہرمیں ایک کھلو نا سائز ٹرین ان چھوٹے چھوٹے گھروں اور پودوں کے بڑے بڑے پتوں سے گزرتی ہوئی سب کو محظوظ کر تی ہے۔اس ٹرین شو میں مجسمہ آزادی،ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ،بروکلین برج اور میوزیم سمیت 150مشہور عمارتوں کے ماڈلز پیش کیے گئے ہیں۔

اس ٹرین کو دیکھنے کیلئے بچے اور بڑے اس گارڈن میں سجے اس شہر اور ٹرین شو کو دیکھنے کیلئے یہاں کا رخ کر تے ہیں ۔واضح رہے کہ یہ ٹرین شو 15جنوری تک جاری رہے گا جسے دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کرے گی۔

تازہ ترین