• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض آباد دھرنا،مظاہرین کا پولیس پر پتھرائو،4 اہلکارزخمی

Faizabad Protesters Rock The Police 4 Officials

اسلام آباد کے فیض آباد انٹر چینج پر دھرنے کے شرکاء نے پولیس اور ایف سی اہلکاروں پر پتھرائو کیا ،ایس پی صدر عامر نیازی سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق دھرنے کے17ویں روز مذہبی جماعت کے کارکنوں نے پولیس اہلکاروں کو گھیر گھیر کر تشدد کا نشانہ بنایا ۔

راولپنڈی اسلام آباد میں مذہبی جماعت کا دھرنا ختم نہ ہوسکا ، شہریوں کی مشکلات اذیت میں بدل گئیں ، بند رستے کھل نہ سکے ، کنٹینر ہٹ نہ سکے ، تعلیمی اداروں ، دفتروں ، بازاروں کو جانے والے در در کی ٹھوکریں کھاتے رہے۔

فیض آباد انٹر چینج پر مذہبی جماعت کے دھرنے کو آج 17 روز ہوگئے ، ہٹ دھرمی اور ڈھٹائی کی بولی بولنے والے دھرنا قائدین شہریوں خصوصاً طلبہ اور بزرگوں کی مشکلات کے احساس سے عاری ہیں ۔

راولپنڈی اور اسلام آباد کے بیچ فیض آباد انٹرچینج اب اک ایسے مقام کی صورت اختیار کر چکا ہے ، جہاں نہ حکومت نام کی کوئی چیز دکھائی دیتی ہے اور نہ ہی مذہب کے ٹھیکیداروں کو دیگر بندہ گان خدا کا کوئی احساس ہے۔

وزیر داخلہ کی ساری پھرتیاں اور تیاریاں گزشتہ 17 دنوں سے انٹر چینج کے آس پاس اک حسرت ناتمام بن کر بکھر رہی ہیں۔

مسافر دھکے کھا کر منزلوں کا پتہ پا رہے ہیں، تو کہیں طلباء درسگاہوں کو جاتی دلفریب راہوں کی تلاش میں سرگرداں۔
دو ہفتوں پر محیط اس ساری کشمکش میں کوئی پرسکون و مطمئن ہے تو صرف انٹر چینج پر ڈیرہ زن قائدین و شرکاء دھرنا، جو اب پولیس دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر بھی حملہ آور ہیں۔

تازہ ترین