• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں تھینکس گیونگ ڈے، سڑکوں پر لوگوں کا سیلاب امڈ آیا

امریکا میں تھینکس گیونگ ڈے کی چھٹیاں منانے لوگوں کا سیلاب ہائی ویز پر اْمڈ آیا،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،ڈرائیوروں کا نظم و ضبط مثالی رہا۔

پاکستان میں ٹریفک جام ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس کی بنیادی وجہ ڈرائیورز کی جلد بازی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے تاہم امریکا میں اس کے برخلاف ڈرائیورز کے نظم و ضبط کا مثالی نمونہ دیکھنے کو ملا۔

امریکی شہر لاس اینجلس کے ایک ہائی وے پر تھینکس گیونگ ڈے کی سالانہ چھٹیاں منانے کیلئے لوگوں کا سیلاب اْمڈ آیا اور دوسرے شہروں میں جانے کیلئے گاڑیوں کی لمبی قطار یں لگ گئیں۔

کئی میل دور تک پھیلی گاڑیوں کی لمبی قطاروں کے باوجود ڈرائیورز نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی لین میں بھی کھڑے رہے۔

واضح رہے کہ تھینکس گیونگ ڈے 23نومبر کو منایا جائے گا جبکہ اس دوران تقریباً ساڑھے 4کروڑ امریکی کار کے ذریعے اپنے گھروں کو پہنچیں گے۔

تازہ ترین