• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ نے مرغی کی آلائش سے تیل بنانے والا یونٹ پکڑلیا

Punjab Food Seized An Oil Fired Unit From A Poultry Furnace

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ میں مرغی کی آلائشوں سے تیل تیار کرنے والا یونٹ پکڑ لیا،800 کلو آلائشیں برآمد کر کے فیکٹری سیل کردی ۔

راجن پور میں زائد المیعاد اشیا، چھپکلیاں اور کاکروچ پائے جانے پر 2 ریسٹورنٹ سیل کردیے، پرانا تیل استعمال کرنے پر ایک ریسٹورنٹ پر 50 ہزارجرمانہ کیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹولنٹن مارکیٹ میں کارروائی ،گندے نالے پر مرغی کی آلائشوں سے تیل تیارکرنیوالے یونٹ سے 800 کلو آلائشیں برآمد کر کے یونٹ سیل کردیا،حکام نےگندے نالے کی طرف کھلنے والی 2 کانیں بھی سیل کر دیں۔

ادھر صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کی نگرانی میں ہزاروں کلوملاوٹ شدہ مال لکھو ڈہرڈمپنگ اسٹیشن پر تلف کر دیاگیا ۔

اس مال میں سرخ مرچ، مصالحہ جات، خشک دودھ ،چائے کی پتی ، چاکلیٹ ، سلانٹی، ٹافیاں، شہد، سوڈا ، کولڈ ڈرنکس، انرجی ڈرنکس اورجعلی گھی شامل تھا ۔

بلال یاسین کا کہناتھاکہ صوبے میں ملاوٹ مافیا کیلئے کوئی جگہ نہیں، فوڈ اتھارٹی پوری قوت سے کارروائیاں جاری رکھے۔

تازہ ترین