الیکشن کمیشن آف پاکستان کے لئے جاپان اور اقوام متحدہ نے امداد کا اعلان کردیا ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابات کی مدد میں 59لاکھ ڈالرز کے فنڈز ملیں گے، یہ امداد 3 سال کے دوران دی جائے گی ۔
جاپانی سفیر کا کہنا ہے فنڈز کی فراہمی جمہوریت اور پاکستانی عوام کی ترقی میں بڑی کامیابی ہوگی ۔
جاپانی سفیر کے مطابق الیکشن کمیشن ،یواین ڈی پی انتخابات 2018ء کو شفاف بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی ،اس فنڈ سے ای سی پی کی تکنیکی گنجائش اضافہ ممکن بنایا جاسکےگا ۔