وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ختم نبوت ترمیم کے معاملے پر غلطی کا اعتراف کرتے ہو ئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اس مشترکہ غلطی کا بوجھ اٹھانا چاہیے۔
جیو نیوز کے پروگرام کپیٹل ٹاک میں طلال چوہدری نے کہا کہ ترمیمی سب کمیٹی میں تحریک انصاف ، جمعیت علما ئےاسلام ،پیپلز پارٹی ، جماعت اسلامی اور شیخ رشید بھی شامل تھے ۔
انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں نے مشترکہ غلطی کی اس لئے بوجھ بھی سب کو مل کر اٹھانا ہوگا ۔
طلال چوہدری نے کہا کہ اگر کوئی غلطی ہوئی تھی تو سب کمیٹی کے دیگر ممبران نے اسے دیکھا کیوں نہیں؟تمام فیصلے متفقہ ہوئے اس حوالے سے تمام ریکارڈ موجود ہے ۔