شام میں امن کیلئے روس کے شہر سوچی میں اہم کانفرنس شروع ہوگئی ،کانفرنس میں ایران،ترکی اور روس کے صدرشریک ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر میر پیوٹن سوچی میں ایرانی صدر حسن روحانی اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی میزبانی کررہے ہیں جبکہ کانفرنس میں شام کے مسئلے پر مشاورت کی جارہی ہے۔
اس بارے میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ سوچی کانفرنس سے شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست بات چیت میں مدد ملے گی ۔رواں ماہ اقوام متحدہ کی سربراہی میں بھی جنیوا میں شام سے متعلق ملاقات ہو رہی ہے۔
دریں اثنا گزشتہ روز شامی صدر نے بھی سوچی میں روس کے صدر پیوٹن سے ملاقات کرکے شام کی خانہ جنگی حوالے سے ان سے بات چیت کی۔