• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئٹزر لینڈ نے براہمداغ کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کردی

Switzerland Rejected The Request For A Political Asylum Barahamdagh Bagti

سوئٹزرلینڈ نے 7 سال بعد بلوچ باغی رہنما براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کر دی۔

سوئس حکومت نے براہمداغ بگٹی کو سیاسی پناہ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہمداغ نے سیاسی پناہ کے لیے درکار شرائط پوری نہیں کیں۔

سوئس حکومت نے دوسری بار براہمداغ کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کی ہے۔

جیو نیوز ذرائع کے مطابق سوئس حکومت کے مسلسل انکار پر براہمداغ بگٹی بھارت میں سیاسی پناہ لے سکتے ہیں۔

سوئس حکومت نے ایک ہفتے قبل باغی رہنما بلوچ مری پر بھی تاحیات سوئٹزرلینڈ میں داخلے پر پابندی لگائی ہے۔

تازہ ترین