• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانمار روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے:امریکی وزیر خارجہ

Myanmar Is Genocide To Rohingya Muslims

امریکا نے بھی روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو نسل کشی قرار دے دیا۔

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کہتے ہیں کہ حقائق بتاتے ہیں کہ میانمار روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حقائق کے جائزے کے بعد واضح ہے کہ حکومت روہنگیا کی نسل کشی کر رہی ہے، کسی قسم کی بھی اشتعال انگیزی روہنگیا پر جاری افسوسناک مظالم کی توجیہہ نہیں ہوسکتی۔

امریکی وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ برمی فوج، سیکیورٹی فورسز اور مقامی ملیشیا کے مظالم نے لاکھوں روہنگیا مسلمانوں کو اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے گزشتہ ہفتے میانمار کا دورہ کیا تھا۔

تازہ ترین