• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان :حقانی نیٹ ورک کااہم کمانڈر اور 30 جنگجو ہلاک

Main Commander And 30 Warrior Of Haqani Network Killed Afghanistan

افغان سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران حقانی نیٹ ورک کا اہم کمانڈر اور 30 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے وردک کے ضلع نرخ میں ایک کارروائی کے دوران حقانی نیٹ ورک کا کمانڈر مارا گیا۔

افغان میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 30 افغان جنگجو بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

مارا جانے والا قاری قدرت اللہ حقانی نیٹ ورک کا اہم کمانڈر تھا۔

تازہ ترین