• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنانی وزیراعظم کا استعفے کا فیصلہ مؤخر، امریکا کا خیر مقدم

Saad Hariri Postponed The Decision Of Resignation From Prime Ministry

لبنانی وزیراعظم سعد حریری کی وطن واپسی اور استعفے کا فیصلہ مؤخر کرنے پر امریکا کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے اس حوالے سےجاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعد حریری کی لبنانی صدر مشیل سے ملاقات اور لبنان میں استحکام کےلیے کردار حوصلہ افزا ہے۔

واضح رہے کہ لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے بیروت پہنچنے کے بعد استعفے کا فیصلہ تبدیل کر لیا ہے۔

سعد حریری تین ہفتوں بعد گزشتہ روز لبنان پہنچے ہیں جہاں انہوں نے لبنانی صدر سے ملاقات کے بعد یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی اور پریڈ دیکھی۔

اس موقع پر لبنان کے آرمی چیف کا فوج کو اسرائیلی حملے کی صورت میں تیار رہنے کا حکم بھی دیا۔

اس موقع پر سعد حریری کا کہنا تھا کہ ا ستعفے کے بارے میں حتمی فیصلہ مزید غور کرنے کے بعد کروں گا۔

سعد حریری نے 4نومبر کو سعودی عرب جاکر وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونےکا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین