اسلامی فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع کا پہلا اجلاس سعودی دارالحکومت ریاض میں اتوار کو ہوگا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اسلامی فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع اجلاس کا افتتاح کریں گے۔
اسلامی فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں انسداد دہشت گردی کیلئے اسلامی عسکری فوجی مرکز کے کردار کا تعارف کرایا جائے گا۔