• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سخی حسن اور الآصف پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Firing In Two Different Area Of Karachi Two People Killed

کراچی کے دو علاقوں سخی حسن اور الآصف اسکوائر کے قریب رات گئے کچھ وقفے سے فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں دو افراد اپنی جان سے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں سخی حسن چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ڈی ایس پی شادمان مشتاق تنولی کے مطابق سخی حسن چورنگی پر فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کا نام ذاکر ہے جو اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ذاکر کو 4گولیاں ماری گئیں، وہ چپل کی فروخت کا کاروبار کرتا تھا۔

ادھر ابوالحسن اصفہانی روڈ پر الآصف اسکوائر کے قریب واقع ہوٹل پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ پر قتل ہونے والے شخص کی شناخت شمس اللہ کےنام سےہوئی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں سرچ آپریشن کے دوران 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے، جنہیں تفتیش کےلیے تھانے منتقل کیا گیا ہے۔

شریف آباد کے علاقے میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

 

تازہ ترین