• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب بال کاٹنے کیلئے قینچی کی ضرورت نہیں، کلہاڑی اور ہتھوڑی سے بال کاٹنے والا انوکھا حجام سامنے آگیا۔

یوں تو قینچی سے بال کاٹنے والے حجام آپ نے دیکھے ہی ہوں گے لیکن اب بال کاٹنے کیلئے قینچی کی ضرورت نہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والا ہیئر ڈریسر بال کاٹنے کیلئے قینچی کا نہیں بلکہ کلہاڑی اور ہتھوڑی کا استعمال کر رہا ہے۔

بال کاٹنے کا منفرد انداز اپنائے حجام کی مہارت کے تو کیا ہی کہنے لیکن اس خطرناک طریقے سے بال کٹوانے والے کی ہمت کی بھی داد دینی پڑے گی جو خود کو خطرے ڈال کر انوکھے انداز میں ہیر ڈریسنگ کروا رہے ہیں۔

منفرد انداز میں بال کاٹنے والے حجام کی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی یہ ویڈیو بے حد مقبول ہو رہی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین