• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خنجراب بارڈر بند ہونے میں چند دن باقی، تاجر پریشان

Khunjrab Border Close In Winter Traders Worried

پاک چین سرحد خنجراب کو موسم سرما میں ہر قسم کی آمدورفت کےلیے بند کیے جانے میں چند روز رہ گئے تاہم سرحد کے دونوں جانب اب بھی کروڑوں روپے کا سامان موجود ہے، تاجروں کا کہنا ہے کہ کم کنٹینرز کے باعث سرحد کے دونوں جانب تجارتی سامان رہ جانے کا خدشہ ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت خنجراب سرحد موسم سرما میں 30 نومبر سے 31 مارچ تک شدید برفباری کے باعث 4 ماہ کے لیے بند کردی جاتی ہے۔

پاکستانی تاجروں کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی سامان کے لیے کارگو ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث پاکستانی تاجروں کا کروڑوں روپے مالیت کے تجارتی سامان سرحد کے دونوں اطراف رہ جانے سے نقصان کا خدشہ ہے۔

مقامی تاجروں کا کہنا ہےکہ رواں برس برفباری کم ہوئی ہے اگر سرحد کو مزید کچھ روز کے لیے تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھلا رکھا جائے تو انہیں نقصان سے بچایا جاسکتا ہے ۔

تازہ ترین