• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیچرل مسٹر اولمپیا مقابلے،سلور میڈلسٹ نوید بٹ لاہور پہنچ گئے

Naveed Butt Reached Lahore

امریکا کے شہر لاس ویگاس میں نیچرل مسٹر اولمپیا مقابلوں میں پاکستان کے لیے سلور میڈل جیتنے والےباڈی بلڈر نوید بٹ لاہور پہنچ گئے ۔

پولیو سے متاثرہ باڈی بلڈر نوید بٹ نے لاس ویگاس میں فزیکلی چیلجنڈ کلاس میں سلور میڈل جیتا تھا۔

نوید بٹ اس سے قبل تین مرتبہ گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔

لاہور ایئر پورٹ پر نوید بٹ کا کہنا تھا کہ وہ نامساعد حالات میں ٹریننگ کر کے امریکا گئے،انہوں نے سفری اخراجات کے لیے ادھار رقم لی تھی۔

انہوں نے کہا کہ چوتھی مرتبہ گولڈ میڈل جیتنے کی خواہش پوری نہ ہو سکی لیکن وہ سلور میڈل جیتنے پر بھی بہت خوش ہیں۔

تازہ ترین