• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتار سعودی شہزادوں پر امریکی کنٹریکٹرز کی جانب سے تشدد کا انکشاف

Us Contractors Reveal Violence On Arrested Saudi Princes

سعودی عرب میںکرپشن کے الزام میں گرفتار شہزادوں پرامریکی کنٹریکٹرزتشددکر​کے تفتیش کررہے ہیں ۔

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ کھرب پتی شہزادہ و لیدبن طلال کوبھی الٹالٹکاکرتشددکانشانہ بنایاگیاہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق فائیواسٹارہوٹل کےباہرسعودی اوراندرنجی سیکورٹی کمپنی کےاہلکارتعینات ہیں،شہزادہ و لید کو رات پونے 3بجے کمرے سے گھسیٹ کرہتھکڑی لگائی گئی۔

اخبار کا کہنا ہے کہ گرفتارافرادکوعمر ​بھرسیلوٹ کرنےوالےسعودی اہلکاروں کوجان بوجھ کرذمہ داری نہیں دی گئی، سعودی امراء کوالٹا لٹکا کر تشدد کرکےتفتیش کی جارہی ہے۔الولیدکومیٹنگ کاکہہ کرمحل بلایاگیاتھا،الولیدکورات پونے3بجےکمرےسےگھسیٹ کرہتھکڑی لگائی گئی، مجرم کےطورپرپوچھ گچھ کی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ الولیدکوبتایاگیاکہ دنیاکوتمام الزامات سےآگاہ کردیاگیاہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق سعودی عرب میں 3ہفتےپہلے11شہزادوں اورسیکڑوں امراکوگرفتار​کیاگیاتھا،گرفتارافرادکےبینک کھاتوں سے194ارب ڈالرضبط کیےجاچکےہیں۔

تازہ ترین