• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے خلاف کیس اگلے ماہ آئی سی سی کے سپرد کر دیں گے،نجم سیٹھی

Match Between Pak And Ind

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف کیس تیار ہے، اگلے ماہ معاملہ آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی کے سپرد کر دیں گے ، پی ایس ایل قدم بہ قدم پاکستان میں لا رہے ہیں ، آئندہ سیزن میں ہر ریجن کا پلیئر ایمرجنگ کیٹگری میں منتخب کرنے کی شرط شامل کریں گے ۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہے، خبریں آرہی ہیں کہ بی سی سی آئی نے اپنی حکومت کو پاکستان سے سیریز کھیلنے کے لئے خط لکھ دیا ہے ۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارت کا پاکستان سے سیریز نہ کھیلنے کا معاملہ اگلے ماہ آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی میں لے جائیں گے ۔

پی سی بی چیئرمین نے مزید کہا کہ پی ایس ایل بتدریج پاکستان میں لا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال تک فرنچائزز بھی کراچی میں کھیلنے پر رضامند نہیں تھیں لیکن اب ایسا نہیں ۔

نجم سیٹھی نے پی ایس ایل میں دو سال بعد ٹیموں کی تعداد بڑھانے کا بھی عندیہ دیا ۔

تازہ ترین