• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خبردار!آپ کااینڈرائیڈ فون آپ کی لوکیشن بتارہا ہے

Your Android Phone Is Showing Your Location

چاہے لوکیشن سروس بند ہو،آپ کا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون آپ کی لوکیشن کی معلومات اکٹھی کر کے گوگل کو بھجوا رہا ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کوارٹز کی تحقیقاتی رپورٹ نے صارفین کے رازداری حقوق سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجادی۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق چاہے لوکیشن سروس بند ہو،نہ کوئی ایپ زیر استعمال ہو، یہاں تک کہ فون میں سم کارڈ بھی موجود نہ ہو، آپ کا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون آپ کی لوکیشن کی معلومات اکٹھی کر کے گوگل کو بھجوا رہا ہے۔

کوارٹز کا کہنا ہے کہ انڈرائیڈ فونز صارف کے آس پاس کے اسمارٹ فونز سے معلومات اکٹھی کرتے ہیں جس سے صارف کی لوکیشن معلوم ہو جاتی ہے اور یہ معلومات گوگل کو بھیجتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اگر سیٹنگز میں لوکیشن سروسز بند بھی ہیں تو اسمارٹ فونز یہ معلومات اکٹھی کرتے ہیں اور اگر فون میں سم کارڈ نہ بھی ہو تب بھی۔

فون کو یہ معلومات اکٹھی کرنے سے روکنے کے لیے کوئی آپشن موجود نہیں ہے۔

دوسری جانب گوگل نے یقین دہانی کرائی ہے کہ یہ معلومات کبھی بھی محفوظ نہیں کی جاتیںاور اینڈرائیڈکو اپ ڈیٹ کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں ایسا نہ ہو۔

ڈیجیٹل حقوق تنظیموں نے اسے صارفین کے ساتھ دھوکا قرار دے دیا۔

تازہ ترین