• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
First Test Australia V England At The Gabba Day One

برسبین ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر196رنز بنالئے، ملان 28اور معین علی 13رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

برسبین کرکٹ گراؤنڈپر انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انگلش ٹیم کو تیسرے ہی اوورمیں نقصان اٹھانا پڑا، الیسٹر کک صرف 2رنز بناکر اسٹارک کی گیند پر ہینڈز کومب کو کیچ دے بیٹھے۔

brisbane-day-1_02

ابتدائی نقصان کے بعد اسٹون مین اور ونس نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 125رنز جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن بہتر بنادی، اس موقع پر اسٹون مین 53رنز بناکر کومنزگیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

31اننگز کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب دوسری وکٹ کی شراکت میں انگلش جوڑی نےسنچری اسکور کی ہے، اس سے قبل 2016ء میں الیسٹر کک اور جو روٹ نے مانچسٹر میں پاکستان کے خلاف 185رنز بنائے تھے۔

اسٹون مین کے آؤٹ ہونے کے بعد ونس بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور غیرضروری رن لینے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوابیٹھے، وہ 83رنز بناکر پویلین لوٹے۔

brisbane-day-1_03

کپتان جو روٹ کو کومنز نے 15رنزپر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

پہلے دن جب کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے 4وکٹیں گنواکر 196رنز بنالئے تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کومنز نے 2اورمچل اسٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تازہ ترین