• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

Federal Cabinet Meeting Will Be Held Under Prime Minister Today

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ ممنوعہ اسلحہ لائسنس کو ریگولیٹ کرنے کی منظوری دےگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ غیرممنوعہ اسلحہ لائسنس سے پابندی اٹھانے کی بھی منظوری دے گی جبکہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسزبڑھانے کا ترمیمی بل بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

نیپرا کے ممبر بلوچستان کی تعیناتی کی منظوری پر بھی کابینہ میں غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکریٹریٹ کے قیام کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ اجلاس میں این آئی سی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو ہٹانے کا معاملہ بھی زیرغور آئےگا۔

تازہ ترین