• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیامیں روایتی ڈریگن بوٹ ریس کا انعقاد

ملائیشیا میں11ویں سالانہ ریور فیسٹیو ل کے موقع پر روایتی ڈریگن بوٹ ریس کا انعقاد کیا گیا۔

ملائیشیا کی ریاست میلاکا میں منعقد کیے جانے والے اس سالانہ مقابلے میں شرکت کے لیے ملک بھر سے 6سو سے زائد افراد ٹیموں کی شکل میں پہنچے۔

ریس میں شریک افرادکشتیوں پر بیٹھ کر مقامی جھیل پر ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرتے دکھائی دیئے جبکہ اس موقع پر موسیقی اور دیگر تفریح کا اہتمام بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس میلے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے مقابلے کا بھرپور لطف اْٹھایا۔

تازہ ترین