• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب : زہریلے پانی سے اگائی گئی سبزیاں تلف

Punjab Damaged Vegetables Caused By Poisonous Water

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے زہریلے پانی سے اگائی گئی سبزیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 27 اضلاع میں 2ہزار524 کنال پر اگائی گئی سبزیاں تلف کردیں ۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کےمطابق لاہور میں 630 کنال، فیصل آباد میں 578، ملتان میں 210 جبکہ راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں مجموعی طور پر 278 کنال پر لگی سبزیاں ہل چلا کرتلف کی گئیں۔

زہریلی سبزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا یہ چوتھا مرحلہ ہے، پہلے3 مراحل میں 20 ہزار کنال سے زائد رقبےپر زہریلی سبزیاں تلف کی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں میپنگ کے بعد زہریلے پانی والے علاقوں کو ریڈ زون میں رکھا گیا ہے، ریڈ زونز میں اشیاء خورونوش اگانے پرمکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، موثر میپنگ کے لیے اسپارکو کی سیٹلائٹس سہولت سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔

تازہ ترین