• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی کسی قیمت پرنواز شریف کا ساتھ نہیں دے گی، سعیدغنی

Ppp Will Not Give Any Price With Prince Sharif Saeedaghani

پیپلز پارٹی کے رہنما سعیدغنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی قیمت پرنواز شریف کا ساتھ نہیں دے گی۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ میاں صاحب سمجھتے ہیں کہ سب کچھ اکیلے چلا سکتے ہیں، مشکل وقت میں بھی میاں صاحب اکیلے ہی اس کا مقابلہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے ساتھ ہیں، اگر جمہوریت کو کوئی خطرہ ہوا تواس کے دفاع میں آگے ہوں گے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان اور مولانا سمیع الحق کا اتحاد کوئی انوکھی بات نہیں، عمران خان سیاست میں طالبان کی نمائندگی کرتےہیں۔

تازہ ترین