• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنکاک میںسالانہ موٹر سائیکل ڈریگ ریسنگ مقابلے

بنکاک میں موٹر سائیکل ڈریگ ریسنگ کے سالانہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر ڈرائیورز نے طویل ٹریک پر ایک دوسرے سے خوب ریس لگائی۔

تھائی لینڈ کےدارالحکومت بنکاک کے ریسنگ ٹریک پرمنعقد کی جانے والی اس دلچسپ موٹرسائیکل ڈریگ ریسنگ چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈارئیورز نے حصہ لیا اوراپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔

چار سومیٹرطویل ریسنگ ٹریک پر یوں اپنی موٹر سائیکلیں دوڑائیں کہ شائقین تعریف کئے بنا رہ نہ سکے جبکہ ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں بعض اناڑی ڈرائیورز پیچھے رہ گئے۔

تازہ ترین