• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میجر اسحاق شہید مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

Maj Ishaq Martyred With Full Military Honors

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے پاک آرمی کے میجر اسحاق کی تدفین مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ پاک فوج کے شہدا قبرستان میں کردی گئی۔

لاہور کے ایوب اسٹیڈیم میں آج شہید کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، کور کمانڈر لاہور عامر ریاض سمیت شہید کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ شہید میجر اسحاق گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔ان کا تعلق خوشاب سے ہے اور وہ 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے، شہید کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سال کی بچی شامل ہے۔

تازہ ترین