• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pakistan Stock Exchange 100 Index Loses 325 Points

پاکستانی حصص بازار میں آج کاروبار کا ایک اور منفی دن رہا، 100 انڈیکس 325 پوائنٹس کم ہو کر40ہزار 266 پوائنٹس پر بند ہوا۔

حصص بازار میں کاروبار کے آغاز پر رجحان ملا جلا رہا، جو جلد بجٹ خسارے کی متوقع خبروں پر منفی ہوگیا۔

آج کاروبار کےد وران 344 کمپنیوں کے 10 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5 ارب 37 کروڑ روپے رہی۔

کاروبار کئے گئے حصص میں 216 کمپنیوں کے حصص کی قیمت کم ہوئی، کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 83 ارب روپے کم ہوکر 8357 ارب روپے ہوگئی۔

تازہ ترین