• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپاٹ فکسنگ کیس : خالد لطیف کی اپیل کی سماعت 28نومبر کو ہوگی

Spot Fixing Case Khalid Latifs Appeal Will Be Held On November 28

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ خالد لطیف کی اپیل کی سماعت 28نو مبر کو ہو گی، پی سی بی نے اپیل کی درخواست واپس لے لی ہے ۔

اسپاٹ فکسنگ کیس میں اینٹی کرپشن ٹریبونل نے خالد لطیف کو 5 برس کی پابندی اور10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فریقین نے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کیں۔

جسٹس ریٹائرڈ فقیر کھوکھر28 نومبر کو خالد لطیف کیس کی سماعت کریں گے تاہم پی سی بی نے شرجیل خان کے حوالے سے جج کے فیصلے کو دیکھتے ہو ئے اپیل واپس لے لی ہے۔

دوسری جانب کرکٹر شرجیل خان جسٹس فقیر کھوکر کی جانب اپیل مسترد ہونے پر ہائی کورٹ سے رابطہ کر رہے ہیں جبکہ پی سی بی نے اس معاملے میں بھی مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین