• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں چوتھا سالانہ انٹرنیشنل سرکس فیسٹیول جاری

چین میں چوتھا سالانہ انٹرنیشنل سرکس فیسٹیول جاری ہے,اس سرکس فیسٹیول میں ماہر کرتب باز اپنے منفرد کرتبوں کا مظاہرہ پیش کر رہے ہیں اور دلچسپ و عجیب کمالات دِکھا کر حاضرین کو حیرا ن کرتے نظر آرہے ہیں۔

اس شاندار فیسٹیول میں شرکت کیلئے18 مختلف ممالک سے 25 سرکس ٹیمیں چین پہنچی ہیں جہاں ایکروبیٹس اپنے غیر معمولی فن کا مظاہرہ پیش کررہے ہیں۔

اس فیسٹیول میں سرکس ٹیموں کو مقابلے میں2مرتبہ اپنی پرفارمنس پیش کرنے کاموقع ملے گاجبکہ کرتب بازوں کیساتھ ساتھ جانوربھی اپنے فن کا مظاہرہ پیش کرینگے ۔

18نومبر سے شروع ہونے والا یہ شاندار میلہ 8روز تک جاری رہنے کے بعد 25نومبر کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔

تازہ ترین