• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الاسکا کے بلندو بالابرفیلے پہاڑ سے پیراگلائیڈنگ کامظاہرہ

یوں تو خطروں سے کھیلنا ایڈونچر کے شوقین افراد کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے تاہم بعض افراد اپنے شوق کی تکمیل اس انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بنا رہ نہیں پاتے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اِن جانبازوں کو ہی دیکھ لیں جو ایڈونچر کا شوق پورا کرنے کیلئے امریکی ریاست الاسکا کے برف سے ڈھکے بلند و بالاپہاڑکے سرے پر پہنچ گئے ہیں۔

سر پھرے نوجوانوں نے ہزاروں میٹر بلند برفیلے پہاڑ سے نہ صرف آزادانہ چھلانگ لگاتے ہوئے پیراگلائیڈنگ کا شاندارمظاہرہ کیا بلکہ اس دوران کرتب بازی کا شوق بھرپور انداز میں پورا کیااور پیراشوٹ کی مدد سے با آسانی زمین پر لینڈ کرکے اپنے اس ایڈونچر کے خوب انجوائے کیا۔

تازہ ترین