• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر:نوکری کے لالچ میں بھارتی شہری اپنے گردہ سے محروم

Indian Citizen Deprived Of His Kidney In Egypt In The Greed Of Job

نوکری کا لالچ دے کر مصر جانے والے ایک بھارتی شہری کو اسکے گردے سے محروم کردیا گیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق جنوبی بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے 29 سالہ شہری کا کہنا ہے کہ وہ نوکری کی تلاش میں مصری دارالحکومت ، قاہر ہ گیا جہاں اسے بعض مقامی افراد نے ڈرا دھمکا کر اور نوکری کا لالچ دے کر اسکا گردہ نکال لیا۔

اسکا کہناتھا کہ قاہرہ پہنچنے پر اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے دھمکیاں دیکر اسپتال لے جایا گیا اور اسکاآپریشن کرکے گردہ نکال لیا گیا۔یاسر احمد باشا اس بات سےبھی بے خبر ہے کہ گردہ بیچنے پر اب اس کا نام انٹر نیشنل کڈنی ریکٹ میںبطور ملزم شامل کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین