• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Fall In Pso Far Nice Oil Imports

ملک میں فرنس آئل کی پیداوار جاری رہنے اور اسٹوریج ٹینکس بھر نے کے بعد پی ایس او نے فرنس آئل امپورٹ میں واضح کمی کر دی ۔

پی ایس اوذرائع کے مطابق ملک میں فرنس آئل پر بجلی پیداوا ر میں کمی کے بعد پی ایس او نے فرنس آئل نومبر میں آنے والے 3میں سے2جہازوں کی امپورٹ موخر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک جہاز تقریبا 65 ہزار ٹن فرنس آئل ملک میں لاتا ہےجبکہ انڈسٹری ذرائع نے بتایا کہ دسمبر میں4 جہازوں سے 2 لاکھ ٹن سے زائد تیل امپورٹ کا بیشتر حصہ بھی موخر کیا جا سکتا ہے۔

ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران کا فرنس آئل امپورٹ میں کمی پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے جواب انکار سے دیاجبکہ ذرائع نے بتایا کہ بائیکو کے بعد اٹک ریفائنری بھی اگلے چند روز میں بند ہونے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین