• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹورٹ براڈ ٹیسٹ کرکٹ کے 15 واں بولر بننے کے قریب

Stuart Broad Ready To Become Worlds 15th Bowler

مایہ ناز انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ کو ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کا 15 واں بولر بننے کیلئے مزید 3 وکٹیں درکار ہیں،وہ جنوبی افریقا کےسابق فاسٹ بولرمکھایا نتی نی کی390وکٹوں سے دو وکٹوں کی دوری پر ہیں۔

برسبین میں شروع ہونے والے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل اسٹورٹ براڈ 388وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اور قوی امید ہے وہ یہ اعزازاسی ٹیسٹ میچ میں یہ ریکارڈ اپنے نام کرسکتے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سری لنکا کے متھایا مرلی دھرن 800 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ انگلینڈ کی طرف سے جیمز اینڈرسن نے 506 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

تازہ ترین