• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ، اسجد اور مبشر آخری 32راؤنڈ میں

World Snooker Championship Asjad And Mubashir Reached In Last Round

پاکستانی کیوئسٹس اسجد اقبال اور مبشر رضا پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ مینز ایونٹ کے لاسٹ 32 راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

محمد آصف اور نسیم اختر لاسٹ 64 راؤنڈ میچز میں شکستوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

قطر میں جاری میگا چیمپئن شپ میں جمعرات کو کھیلے گئے مینز ایونٹ کے لاسٹ 64 راؤنڈ میچز میں پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف شام کے 15 سالہ کیوئسٹ یازان الحداد کو بیسٹ آف 7 فریمز میں 4-2 سے ہرا کر لاسٹ 32 راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔

پاکستان کے مبشر رضا بھی ناک آؤٹ مرحلے کی پہلی رکاوٹ عبور کر کے لاسٹ 32 راؤنڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، انہوں نے یوکرینی کیوئسٹ ویلادی سلاو کو 4-1 فریمز سے شکست دی۔

لاسٹ 32 راؤنڈ میچز میں اسجد اقبال کو ویلز اور مبشر رضا کو ملائیشین کیوئسٹ کین ہو مو کا چیلنج درپیش ہو گا۔

پاکستانی کیوئسٹس محمد آصف اور محمد نسیم اختر شکستوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

آصف کو ملائیشین کیوئسٹ کین ہو مو کے ہاتھوں 4-1 اور محمد نسیم اختر کو ہانگ کانگ کے کیوئسٹ لی چن وائی کے ہاتھوں 4-0 فریمز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تازہ ترین