• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل بی ایریا کراچی ،عمارت دراڑیں پڑنے پر خالی کرالی گئی

Breaks It In Building Of Federal B Area

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں واقع 3 منزلہ عمارت میں دراڑیں پڑگئیں جس کے بعد کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے عمارت کو خالی کروا لیا گیا۔

مخدوش ہونے والی 3 منزلہ عمارت فیڈرل بی ایریا کے بلاک 17 میں واقع ہے، جس میں کئی خاندان رہائش پذیر تھے جبکہ اس کے گراؤنڈ فلور پر دکانیں ہیں۔

آج مذکورہ عمارت میں اچانک دراڑیں پڑ گئیں اور اس کے پلر اپنی جگہ چھوڑ گئے جس کے بعد مکین پریشان ہوگئے اور انہوں نے کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے عمارت کو خالی کردیا۔

عمارت کے منہدم ہونے کے خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ مشینری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی ہے جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد اس عمارت کو دیکھنے کے لیے جمع ہوگئی۔

تازہ ترین