• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانگ کانگ میں لائٹ فیسٹیول ،عمارتیں جگمگا اٹھیں

لائٹ فیسٹیول کے باعث ہانگ کانگ شہر کی کئی عمارتیں روشنیوں سے جگمگا اٹھیں۔

ہانگ کانگ میں پہلے لائٹ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے۔

رات کی تا ریکی میں منعقد ہونے والے لومیئرز ہانگ کانگ نامی اس 3روزہ فیسٹیول کیلئے شہر کی کئی مشہور عمارتوں کو ہزاروں رنگ برنگی لائٹوں سے سجا دیا گیا ہے۔

فیسٹیول کے دوران مختلف عمارتوں پر روشنیوں کے ذریعے دلکش و دیدہ زیب نظارے اور اشکال تخلیق کیے جارہے ہیں جن سے عوام کی بڑی تعداد محظوظ ہوتی نظر آرہی ہے۔

اس موقع پرہانگ کانگ اور فرانسیسی فنکاروں کے تیار کردہ فن پاروں کو بھی لائٹوں سے سجایا گیا ہے جو دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

تئیس نومبرسے شروع ہوا یہ رنگا رنگ میلہ25 نومبر تک جاری رہے گا ۔

تازہ ترین