• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی

Fire In North Nazimabad Hoops

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی اور ایف کے قریب واقع جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگتے ہی فائر بریگیڈ کی 4گاڑیاں آگ بجھانے کے لیے روانہ ہوئیں، جنہوں نے کچھ جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی میں رات گئے پلاسٹک کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے چند لمحوں میں گودام سے متصل جھوپڑیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ لگنے کے باعث گودام میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے، تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

تازہ ترین