• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکر کی 65ویں سالگرہ 24 نومبر کو منائی جا رہی ہے۔

محبت اور خوشبو کی شاعرہ قرار دی جانے والی پروین شاکرکی 65ویں سالگرہ 24 نومبر کومنائی جا رہی ہے۔

اس سلسلے میں ادبی حلقوں میں ان کے مداح کیک کاٹیں گے اور مختلف تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائے گاجن میں پروین شاکر کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

اردو ادب کے منفرد لہجے کی حامل پروین شاکر 24 نومبر1952کو کراچی میں ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔

انگریزی ادب میں ماسٹر ز کی ڈگری لینے کے بعد وہ سول سروس آف پاکستان میں اعلیٰ عہدے پر فائز رہیں،انہوں نے کچھ عرصہ جامعہ کراچی میں تدریس کے فرائض بھی سر انجام دیے۔

پروین شاکر کو اردو ادب کی منفرد لہجے کی شاعرہ ہونے کی وجہ سے بہت کم عرصے میں اندرون اور بیرون ملک بے پناہ شہرت حاصل ہوگئی، انہیں پرائڈ آف پرفارمنس اور آدم جی ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

پروین شاکر کی شاعری اردو ادب میں ایک تازہ ہوا کا جھونکا تھا ان کی منفرد شاعری کا موضوع عورت اور محبت ہے، ان کے مجموعہ کلام میں خوشبو، صد برگ، خود کلامی، انکار اور ماہ تمام قابل ذکر ہیں۔

دسمبر 1994ء کو اردو ادب کو مہکانے اور ادبی محفلوں میں شعر کی خوشبو بکھیرنے والی پروین شاکر اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے میں موت کی وادی میں چلی گئیں مگراپنے خوبصورت اشعار کے ذریعے وہ چمن اردومیں ہمیشہ مہکتی رہیں گی۔

تازہ ترین