• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیوہیکل برفانی بلاؤں کے گِرد گھومتی کامیڈی سے بھرپور نئی اینی میٹڈ فلم 'اسمال فٹ 'کا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکار کیرے کرک پیٹرک کی اس ایڈونچر اینیمیٹیڈ فلم کی کہانی برفانی علاقوں میں مقیم ایک ایسی انوکھی مخلوق کے گِرد گھوم رہی ہے جو انسانوں سے نا واقف ہوتے ہیں تاہم اس وقت کہانی ایک نیا موڑ لیتی ہے جب دیوہیکل برفانی مخلوق کے اس قبیلے کے سر براہ میگو کا سامنا ایک ہائیکر سے ہوتا ہے۔

مہم جوئی میں مصروف ایک ہائیکر برفانی پہاڑ سَر کرکے جیسے ہی چوٹی پر پہنچتا ہے یہ اس بلا کو دیکھ کر خوف کے مارے بے ہوش ہو جاتا ہے۔

دوسری جانب میگو بھی کسی انسان کو پہلی بار دیکھتا ہے اور وہ بھی اپنی حیران و پریشان ہو کر بھاگ نکلتا ہے اور تمام قصہ اپنے قبیلے کو بتاتا ہے جس پر سب خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔

بونی ریڈ فورڈ اورجان ریکواکی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز ڈرامہ فلم کے دلچسپ اینی میٹڈ کرداروں کے ڈائیلاگ نامور ہالی وڈ اداکار شیننگ ٹیٹم، جیمز کورڈن، زینڈایا، جینا روڈریگیوس، جِمی ٹیٹرو اورلیبرون جیمز کی آوازوں میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔

وارنر اینی میشن گروپ کی تیار کردہ یہ ایکشن ایڈونچر تھری ڈی فلم آئندہ سال28ستمبر کو وارنر بروس پکچرز کے تحت سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

تازہ ترین