• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تصاویر اور ویڈیو: ساجد انصاری

کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار 4 سالہ بچی جاں بحق جبکہ والد شدید زخمی ہوگیا۔

مشتعل افراد نے دو بسوں کو آگ لگادی جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

ایم اے جناح روڈ پر تبت سینٹر کے قریب اس وقت حادثہ پیش آیا، جب ریس لگاتی تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار4 سالہ سکینہ موقع پر جاں بحق جبکہ والد شدید زخمی ہوگیا۔ سکینہ اپنے والد کے ساتھ اسکول جارہی تھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بچی کی لاش سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے کے وقت وہاں موجود افرادمشتعل ہوگئے اور 2 بسوں کو نذرآتش کردیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 12 افراد کو حراست میں لے لیا۔

تازہ ترین